قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کیریبین پریمیئر لیگ میں تباہی مچادی۔
کیریبین پریمیئرلیگ کے 27ویں میچ میں جمیکا تلاواز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر نے سینٹ کٹس کیخلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
محمد عامر نے مقررہ اوورز میں 19 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
فاسٹ بولر نے سینٹ کٹس کے جارح مزاج بیٹر آندرے فلیچر 11 رنز پر پویلین روانہ کیا۔ محمد عامر نے 40 گیندوں پر 65 رنز بنانے والے یانک کیریہ کو بھی 18ویں اوور آؤٹ کیا۔
The best of his FOUR wickets! @iamamirofficial at his very best 🙌#CPL23 #JTvSKNP #CricketPlayedLouder #BiggestPartyInSport pic.twitter.com/it1CWS8frM
— CPL T20 (@CPL) September 16, 2023
محمد عامر سی پی ایل میں 12 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں اور ان کی بولنگ کی اوسط 6.83 ہے۔
عماد وسیم بھی سی پی ایل میں جمیکا تلاواز کی نمائندگی کررہے ہیں اور 8 اننگز میں عماد نے 11 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔
یہ پڑھیں: نسیم شاہ کی انجری، شائقین کا محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنیکا مطالبہ
ورلڈ کپ سے قبل نسیم شاہ کی انجری کے معاملے پر شائقین کرکٹ بھی مایوس ہیں اور شائقین کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کے متبادل کے طور پر محمد عامر کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا جانا چاہیے۔
Comments
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کیریبین پریمیئر لیگ میں تباہی مچادی۔ کیریبین پریمیئرلیگ کے 27ویں میچ میں جمیکا تلاواز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر نے سینٹ کٹس کیخلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد عامر نے مقررہ اوورز میں 19 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ فاسٹ بولر نے سینٹ کٹس کے جارح مزاج بیٹر آندرے فلیچر 11 رنز پر پویلین روانہ کیا۔ محمد عامر نے 40 گیندوں پر 65 رنز بنانے والے یانک کیریہ کو بھی 18ویں اوور آؤٹ کیا۔ The best of his FOUR wickets! @iamamirofficial at his very best 🙌#CPL23 #JTvSKNP #CricketPlayedLouder #BiggestPartyInSport pic.twitter.com/it1CWS8frM — CPL T20 (@CPL) September 16, 2023 محمد عامر سی پی ایل میں 12 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں اور ان کی بولنگ کی اوسط 6.83 ہے۔ عماد وسیم بھی سی پی ایل میں جمیکا تلاواز کی نمائندگی کررہے ہیں اور 8 اننگز میں عماد نے 11 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔ یہ پڑھیں: نسیم شاہ کی انجری، شائقین کا محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنیکا مطالبہ ورلڈ کپ سے قبل نسیم شاہ کی انجری کے معاملے پر شائقین کرکٹ بھی مایوس ہیں اور شائقین کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کے متبادل کے طور پر محمد عامر کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا جانا چاہیے۔ Comments