کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں نوجوان نے والد کے ساتھ معمولی تنازع پر جھگڑا کرنے کے بعد احتجاج کیلیے انوکھا قدم اٹھا لیا۔
والد کے پلاٹ میں حصہ نہ دینے پر بیٹا احتجاجاً بجلی کے پول پر چڑھ گیا۔ پولیس اس کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی بجلی منقطع کروا دی۔
پولیس نے نوجوان کے ساتھ مذاکرات کیے اور اسے بحفاظت بجلی کے پول سے اتارنے میں کامیاب ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ بیٹے کا باپ سے جائیداد کا تنازع چل رہا ہے۔
اس سے قبل کراچی کے علاقے کورنگی میں نوجوان پسند کی شادی نہ ہونے پر احتجاجاً ہائی ٹینشن پول پر چڑھ گیا تھا۔ اس کا مطالبہ تھا کہ شادی مرضی سے کروائی جائے ورنہ کود کر جان دے دوں گا۔
رواں سال فروری میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعید آباد میں شہری بجلی کے ہائی ٹینشن پول پر چڑھ گیا تھا۔
شہری ایک گھنٹے سے ہائی ٹینشن پول پر چڑھا رہا جس کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں۔ بجلی کی سپلائی بند کروا دی گئی اور شہری کو نیچے اتارنے کی کوششیں کی گئیں۔ نوجوان کبھی نیچے کی جانب آتا پھر کچھ دیر بعد اوپر چلا جاتا۔
Comments
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں نوجوان نے والد کے ساتھ معمولی تنازع پر جھگڑا کرنے کے بعد احتجاج کیلیے انوکھا قدم اٹھا لیا۔ والد کے پلاٹ میں حصہ نہ دینے پر بیٹا احتجاجاً بجلی کے پول پر چڑھ گیا۔ پولیس اس کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی بجلی منقطع کروا دی۔ پولیس نے نوجوان کے ساتھ مذاکرات کیے اور اسے بحفاظت بجلی کے پول سے اتارنے میں کامیاب ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ بیٹے کا باپ سے جائیداد کا تنازع چل رہا ہے۔ اس سے قبل کراچی کے علاقے کورنگی میں نوجوان پسند کی شادی نہ ہونے پر احتجاجاً ہائی ٹینشن پول پر چڑھ گیا تھا۔ اس کا مطالبہ تھا کہ شادی مرضی سے کروائی جائے ورنہ کود کر جان دے دوں گا۔ رواں سال فروری میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعید آباد میں شہری بجلی کے ہائی ٹینشن پول پر چڑھ گیا تھا۔ شہری ایک گھنٹے سے ہائی ٹینشن پول پر چڑھا رہا جس کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں۔ بجلی کی سپلائی بند کروا دی گئی اور شہری کو نیچے اتارنے کی کوششیں کی گئیں۔ نوجوان کبھی نیچے کی جانب آتا پھر کچھ دیر بعد اوپر چلا جاتا۔ Comments